بیجنگ (سب نیوز)
سی این او او سی کے مطابق چین میں سمندر میں موجود تیل کے سب سے بڑے ذخیرے بوہائی آئل فیلڈ سے 2025 میں تیل اور گیس کی پیداوار 40 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی، جو تاریخی ریکارڈ ہے۔ اس سے ملکی توانائی اور معاشی و سماجی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوط تحفظ ملے گا۔
چین میں بوہائی سمندر کے اندر تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے، اس کی شروعات 1965 میں کی گئیں اور یہ چین کی سمندری تیل کی صنعت کی جائے پیدائش ہے۔ اس وقت تک اس آئل فیلڈ میں 60 سے زائد فعال تیل اور گیس کے ذخائر اور 200 سے زیادہ پیداواری سہولیات موجود ہیں۔ حالیہ پانچ برسوں میں ان ذخائر سے تیل اور گیس کی پیداوار میں سالانہ اوسط 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔خام تیل کی اضافی پیداوار ملک بھر کی کل اضافی پیداوار کا 40 فیصد ہے۔
اب تک ، سی این او او سی نے بوہائی تیل کے ذخائر سے مجموعی طور پر 600 ملین ٹن سے زیادہ خام تیل کی پیدوار حاصل کی ہے ،اور اب اس نےچین میں سب سے بڑی سمندری تیل اور گیس کی پیداواری بنیاد تعمیر کی ہے جو تلاش اور ترقی، انجینئرنگ تعمیر، اور پیداواری آپریشن کو یکجا کرتی ہے۔
