Sunday, December 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزصدر آصف زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پرعراق پہنچ گئے

صدر آصف زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پرعراق پہنچ گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس) صدرآصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر عراق پہنچ گئے،بغداد ایئرپورٹ پر عراقی وزیر ثقافت نے پرتپاک استقبال کیا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری اپنےدورے کےدوران اعلیٰ عراقی قیادت سےملاقاتیں کریں گے،پاکستان اور عراق کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پر بات چیت ہوگی،صدرمملکت کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کومزیدمضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

عراق کےسفر کےدوران صدرمملکت نےایران کےساتھ اظہار یکجہتی کرتےہوئے خطے میں باہمی احترام امن اور تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔