Sunday, December 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزبنگلا دیش میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال بھارت کیلئے 1971 کے بعد سب سے بڑا اسٹریٹیجک چیلنج بن کر ابھر رہی ہے:پارلیمانی رپورٹ

بنگلا دیش میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال بھارت کیلئے 1971 کے بعد سب سے بڑا اسٹریٹیجک چیلنج بن کر ابھر رہی ہے:پارلیمانی رپورٹ

نئی دہلی(سب نیوز )بھارت کی پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ نے بنگلادیش کی صورتحال سے متعلق اہم رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی ہے۔اس کمیٹی کی سربراہی کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے کی اور اس رپورٹ میں ماہرین اور حکومتی عہدیداروں کے بیان بھی قلمبند کی گئے ۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال بھارت کیلئے 1971 کے بعد سب سے بڑا اسٹریٹیجک چیلنج بن کر ابھر رہی ہے۔

بھارت کی پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ نے بنگلادیش کی صورتحال سے متعلق اہم رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال بھارت کیلئے 1971 کے بعد سب سے بڑا اسٹریٹیجک چیلنج بن کر ابھر رہی ہے، بنگلادیش کی نوجوان نسل انڈیا پر شک کرنے لگی ہے وہاں اب پاکستان اور چین کا اثر بڑھ چکاہے۔ر

پورٹ میں بھارتی حکومت سے کہا گیا کہ اپنی پالیسیاں درست نہ کیں تو بھارت بنگلادیش میں “غیر متعلق” ہوجائے گا، عوامی لیگ کا اثر ختم ہوچکا ہے اور نوجوان بنگلہ دیش کے قیام میں انڈیا کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہ سب حالات کو ایک نئے موڑ پر لے آئے ہیں اور انڈیا کو 1971 کے بعد بنگلادیش میں سب سے بڑے اسٹریٹجک بحران کا سامنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔