Sunday, December 21, 2025
ہومکھیلآئی ایل ٹی 20: دبئی کیپیٹلز کی فتح سے پلے آف کی دوڑ مزید دلچسپ

آئی ایل ٹی 20: دبئی کیپیٹلز کی فتح سے پلے آف کی دوڑ مزید دلچسپ

دبئی کیپیٹلز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں پہلی بار شارجہ واریئرز کو شکست دیتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 63 رنز سے زبردست کامیابی حاصل کر لی۔ صدیق اللہ اتل کی شاندار نصف سنچری اور محمد نبی کی آل راؤنڈ کارکردگی نے اس فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔دبئی کیپیٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں شارجہ واریئرز کی بیٹنگ لائن دبئی کیپیٹلز کے منظم بولنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جیمز ریو 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔محمد نبی نے بولنگ میں بھی کمال دکھاتے ہوئے 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ وقار سلام خیل نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
حیدر علی اور مستفیض الرحمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کر کے دباؤ کو برقرار رکھا۔اس فتح کے ساتھ دبئی کیپیٹلز پوائنٹس ٹیبل پر چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے، جبکہ پلے آف مرحلے کی دوڑ مزید دلچسپ ہو گئی ہے۔ چار ٹیمیں اس وقت چھ، چھ پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ ڈیزرٹ وائپرز 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اور شارجہ واریئرز چار پوائنٹس کے ساتھ نچلی پوزیشن پر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔