بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ نے اسپرنگ فیسٹیول گالا 2026 کے تھیم اور لوگو کو روس کے دارالحکومت ماسکو کے سی بی ڈی، نئی آربات اسٹریٹ اور کیف ریلوے اسٹیشن جیسے اہم علاقوں میں پہلی بار پیش کیا ۔چینی قمری کیلنڈر کے مطابق 2026 گھوڑے کا سال ہے۔
روسی روایتی ثقافت میں گھوڑوں کو ہیرو کا ساتھی سمجھا جاتا ہے جو طاقت، بہادری اور وفاداری کی علامت ہیں۔ گھوڑے سے منسوب چینی سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا نے ایک دریچے کا کردار ادا کرتے ہوئے روسی عوام کو چینی روایتی ثقافت اور معاصر ترقی کے قصوں کو زیادہ واضح طور پر سمجھنے میں مدد دی ہے۔2026 کے چینی نئے سال کی رات، چائنا میڈیا گروپ روسی بولنے والے خطے کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “وی کے” کے ساتھ مل کر چائنا میڈیا گروپ کا اسپرنگ فیسٹیول گالا براہ راست نشر کرے گا۔
اندازہ ہے کہ یہ پروگرام آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ خطے کے تقریباً 20 کروڑ ناظرین دیکھیں گے۔
