Sunday, December 21, 2025
ہومدنیاروس اور چین کے درمیان تعلقات عالمی برادری کے لیے ایک اہم مستحکم عنصر ہیں، روسی صدر

روس اور چین کے درمیان تعلقات عالمی برادری کے لیے ایک اہم مستحکم عنصر ہیں، روسی صدر

ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ماسکو میں منعقدہ سالانہ پریس کانفرنس میں روس- چین تعلقات کے حوالے سے کہا کہ روس – چین تعلقات دنیا کے استحکام کے لیے اہم عنصر ہیں۔

ہفتہ کے روز روسی صدر پوٹن نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ چین کے صدر شی جن پھنگ روس کے قابل اعتماد دوست اور گہرے تعاون کے ساتھی ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ روس اور چین کے تعلقات متعدد شعبوں تک پھیل رہے ہیں۔جیسے میں نے کئی دفعہ زور دیا کہ روس- چین تعلقات دنیا کے استحکام کے لیے انتہائی اہم عنصر ہیں۔دونوں ممالک کی وزارت خارجہ قریبی رابطے میں رہتی ہیں اور متعدد امور پر صلاح و مشورہ کرتی ہیں۔

مجھے توقع ہے کہ روس اور چین آئندہ سالوں میں دوستانہ تعاون کے ایسے رجحان برقرار رکھیں۔پوٹن نے کہا کہ روس اور چین مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 240 بلین سے 250 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ پوٹن نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان تعاون اعلیٰ ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ، سائنسی اور تکنیکی تعلیم، سماجی علوم اور خلائی تحقیق جیسے شعبوں میں مستقل طور پر ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کا مظہر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔