Sunday, December 21, 2025
ہومتازہ ترینچین، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے قیام کی 26ویں سالگرہ کے موقع پرتقریبات کا انعقاد

چین، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے قیام کی 26ویں سالگرہ کے موقع پرتقریبات کا انعقاد

بیجنگ : مکاؤ میں مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے قیام کی 26ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ضیافت منعقد کی گئی۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو سیم ہوفائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکاؤ قومی ترقی کی حکمت عملی کے ساتھ مزید فعال اور متحرک رابطہ قائم کرے گا،

مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے تیسرے “پانچ سالہ منصوبے” کو بہترین طریقے سے تیار اور نافذ کرے گا، اور ملک کی تعمیر اور قوم کی ترقی کے نئے سفر میں اپنی ترقی کے مواقع سے فائدہ اُٹھائے گا۔اسی دن صبح مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے گولڈن لوٹس اسکوائر پر مکاؤ کی مادر وطن میں واپسی کی 26 ویں سالگرہ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو سیم ہو فائی ، مکاؤ میں مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر کےسربراہ ژینگ شین کانگ سمیت مکاؤ میں مرکزی حکومت کے اداروں کے سربراہان اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے اعلیٰ حکام اور سماجی شعبے کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسلر سونگ بی چی نے کہا کہ مکاؤ کی مادر وطن میں واپسی کے 26 سالوں میں حیرت انگیز تبدیلیاں آئیں ۔ آئندہ سال ‘پندرہویں پنج سالہ منصوبہ کے آغاز کا سال ہوگا ، جس سے مکاؤ کو ترقی کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ مکاؤ کے نوجوانوں کو ملک کی عظیم ترقی کے دائرے میں اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور “ایک ملک، دو نظام” کے عظیم کاز کے لیے، مادر وطن کی خوشحالی اور مستحکم ترقی کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔