Monday, December 22, 2025
ہومپاکستانمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا

اسلام آباد (آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات نے پہاڑوں پربرفباری اورملک کےبالائی علاقوں میں بارش کی خوشخبری سنادی،آج مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گا اور صوبےمیں جل برسےگا،یہ ہوائیں بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیرمیں بھی برفباری اور بارش کا پیغام لائیں گی۔

اس ویک اینڈ پروفاقی دارالحکومت میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،پنجاب اور سندھ کےمیدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند کا راج برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے

ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ عرفان ورک کا کہنا ہےکہ ایکسپکٹ کر رہے ہیں کہ ہلکی بارش اسلام آباد میں ہو جائے گی،ہفتہ کی رات اور جو اتوار کا روز میں بارش ہو جائے گی،ملتان خانیوال اور بہاولپور کے علاقے ہیں،اس کے علاؤہ اوکاڑہ ساہیوال کے علاقے جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ ان علاقوں میں دھند برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق ماہ جنوری میں بھی بارشوں کا ایک اور سلسلہ پاکستان کا رخ کر سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔