کراچی (سب نیوز)پی اے ایف ایئرمین اکیڈمی کورنگی میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فضائیہ، پاک بحریہ اور دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 1155جوانوں نے تربیت مکمل کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی صدر نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ایڈوائزری بورڈ تھے، مہمانِ خصوصی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت،جنگی تیاری اورصلاحیتوں کو سراہا۔صدرنیشنل ایرو اسپیس پارک نے کہا کہ اکیڈمی جدید اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ تربیت فراہم کر رہی ہے، پاک فضائیہ ابھرتے ہوئے جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے ٹرینیز میں اعزازات تقسیم کئے گئے، ایئرکرافٹ مین سارجنٹ احمد حسین عارف کو مجموعی بہترین کارکردگی پرچیف آف ایئراسٹاف ٹرافی دی گئی۔ایئرکرافٹ مین حمزہ علی نیاصغرخان ٹرافی حاصل کی،نورخان ٹرافی بھی احمدحسین عارف کے نام رہی۔ اکیڈمی سارجنٹ ایئر کرافٹ مین شفاعت نور کو ایئر آفیسر کمانڈنگ ٹرافی دی گئی۔سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ہیریتھ کو بہترین غیر ملکی ٹرینی قرار دیا گیا، مہمانِ خصوصی نے اکیڈمی کے اساتذہ اور عملے کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔
پی اے ایف ایئرمین اکیڈمی کورنگی میں پاسنگ آوٹ پریڈ، 1155 ٹرینیز فارغ التحصیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
