Sunday, December 21, 2025
ہومپاکستانسندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کاعبوری حکم کالعدم قرار، آئینی عدالت کا پہلا تحریری فیصلہ جاری

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کاعبوری حکم کالعدم قرار، آئینی عدالت کا پہلا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کا عبوری حکم کالعدم قرار دیدیا۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان نے سندھ ہائیکورٹ کے عبوری حکمنامے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کے بعد پہلا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا، یہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ تحریر کیا۔آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کی دفعہ 109اے سے متعلق کیس کا فیصلہ دیا، اور معاملہ متعلقہ آئینی بینچ کو واپس بھیج دیا۔
آئینی عدالت نے ہدایت کی کہ عبوری درخواست پر قانون کے مطابق ازسرِنو فیصلہ کیا جائے، عبوری حکم اسی فورم سے جاری ہو سکتا ہے جو حتمی فیصلہ دینے کا مجاز ہو، سندھ ہائیکورٹ کےآئینی بینچ کواس مقدمے کی سماعت کا مکمل اختیارحاصل نہیں تھا۔آئینی عدالت کے مطابق دائرہ اختیار کے بغیر جاری کیا گیا عبوری حکم قانونی حیثیت نہیں رکھتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔