اسلام آباد(سب نیوز)جسٹس طارق جہانگیری کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا معاملہ، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
ہڑتال نوٹس کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزاری پر یقین رکھتی ہے، ہم ہمیشہ اس امر کیخلاف کھڑے ہیں جو آئین اور قانون کے خلاف ہو۔نوٹس کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلے کی مذمت کرتی ہے، کسی بھی کیس کا فیصلہ تمام قانونی مندرجات پورے کئے بغیر نہیں دینا چاہئے۔
ہڑتال نوٹس کے مطابق اسلام آباد ایسوسی ایشن غیر آئینی فیصلے کیخلاف کل ہڑتال کرے گی، وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
جسٹس طارق جہانگیری کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا معاملہ ،اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کا کل ہڑتال کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
