Sunday, December 21, 2025
ہومتازہ تریناسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی نظامت تعلیم کے تحت تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے ماڈل اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی چھٹیاں 26 دسمبر سے شروع ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایف ڈی ای کے تحت تعلیمی ادارے 3جنوری تک بند رہیں گے، تعلیمی سرگرمیاں 5 جنوری 2026 بروز پیر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔