بغیر سٹاف سواریاں بیٹھانا قوانین کی خلاف ورزی اور عوام کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ، تحصیلدار
فتح جنگ حسن ابدال (نمائندہ خصوصی )تحصیلدار فتح جنگ و حسن ابدال چوہدری شفقت محمود کی حسن ابدال جی ٹی روڈ پر ٹرانسپورٹر کے خلاف کارروائی ، بغیر اسٹاپ سواریاں اٹھانے پر بھاری جرمانے عائد،متعدد گاڑیاں تھانے بند ،وارننگ جاری کی گئی۔تفصیلات کے مطابق تحصیلدار فتح جنگ و حسن ابدال چوہدری شفقت محمود نے حسن ابدال جی ٹی روڈ پر بغیر سٹاپ سواریاں اٹھانے پر پبلک ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بھاری جرمانے عائدکرتے ہوئے کہا کہ بغیر سٹاپ سواریاں بیٹھانا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے اور عوام کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے کیونکہ بغیر سٹاپ کی جگہ پر اکثر اوقات ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں ،عوام کی قیمتی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
نیزتحصیل حسن ابدال میں احسن علی نئے اسسٹنٹ کمشنر تعینات ،تحصیلدار حسن ابدال و تحصیل فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے پھولوں کے ساتھ خوش آمدید کیا ، حسن ابدل میں نئے تعینات ہو نے والے اسسٹنٹ کمشنر احسن علی کونیک تمناؤ ں کے ساتھ ویکم کیا گیا تحصیلدار حسن ابدال و تحصیل فتح چوہدری شفت محمود نے انکا ولہانہ استقبال کیا اور نیک خوہشات کا اظہارکیا انہوں نے کہا کہ نے انے والے اسسٹنٹ کمشنر احسن علی کی زیر نگرانی تحصیل حسن ابدال کو مثالی تحصیل بنائیں گے ،اس پر اسسٹنٹ کمشنر احسن علی نے چوہدری شفقت محمود کے محنت ، لگن اور فرض شناسی کی تعریف کی اور کہا کہ تحصیلدار چوہدری محمود اپنے کام میں مہارت ر اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ۔
