Sunday, December 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزموسمی حالات میں شدت، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ملتوی

موسمی حالات میں شدت، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ملتوی

گلگت: (آئی پی ایس) موسمی حالات میں شدت کے باعث گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان میں الیکشن کے حوالے سے کل جماعتی کانفرنس ہوئی جس میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پی پی اور ن لیگ نے 24 جنوری کو الیکشن کرانے کی حمایت کی۔
کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ جنرل اتخابات کے لیے 13مختلف جماعتوں نے مخالفت کی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ موسمی حالات میں شدت آنے پر الیکشن ملتوی کرنے کے لیے آج کل جماعتی کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس کے بعد انتخابات ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔