دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ایم آئی ایمریٹس نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دبئی کیپٹلز کو سات رنز سے شکست دے دی۔
جونی بیئرسٹو کی نصف سنچری اور راشد خان کی فیصلہ کن بولنگ نے ایم آئی ایمریٹس کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ایم آئی ایمریٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ جواب میں دبئی کیپٹلز کی ٹیم 20 اوورز میں 130 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ راشد خان نے 14 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔
اس فتح کے بعد ایم آئی ایمریٹس کے پوائنٹس چھ ہو گئے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی جبکہ دبئی کیپٹلز ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو گئی۔میچ کے اختتام پر راشد خان کو عمدہ بولنگ اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
