Monday, December 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزسمندر پار پاکستانیوں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ، وزیراعظم نے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

سمندر پار پاکستانیوں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ، وزیراعظم نے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد: (آئی پی ایس) بیرون ملک ملازمت کیلئے جانے والوں کو آف لوڈ کرنے کے معاملہ پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر سالک حسین کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں کے پروٹیکٹوریٹ کی تجدید میں مسائل کا جائزہ لے گی، کمیٹی میں وفاقی وزیر آئی ٹی، وزیر مملکت اوورسیز اور سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز کو شامل کیا گیا، سیکرٹری آئی ٹیز ، چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

14 رکنی کمیٹی 3 ہفتوں میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی، کمیٹی پروٹیکٹوریٹ سٹیمپ کے آن لائن اجرا اور تجدید سے متعلق سفارشات دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔