Sunday, December 21, 2025
ہومتازہ ترینچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواسے یمن کے سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواسے یمن کے سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور یمن کے سفیر محمد مطاہر الصحابی کی منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں یمنی سفیر نے پاکستان سے اپنی دلی وابستگی کا اظہار کیا۔ یمن کے سفیر نے کہا کہ یمن اپنے برادر ملک پاکستان کو انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے کی طرف سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور اسکو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ ملاقات میں سفارتخانوں اور سفارتی مشنز کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں معزز سفیر نے یمن کے سفارتخانہ کو ڈپلومیٹک انکلیو منتقل کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

یمنی سفیر نے کہا کہ یمن کے سفارتخانے کے قیام کے حوالے سے ڈپلومیٹک انکلیو کے اندر مناسب جگہ کے خواہاں ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سفارتخانے کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کیلئے بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کے اندر سفارتخانہ کی منتقلی سے متعلق تمام امور میں بھرپور معاونت فراہم کی جائیگی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی اپگریڈیشن اور مزید خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی بیوٹفکیشن کیساتھ تفریحی و کھیلوں کی سہولیات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔