لندن: (آئی پی ایس) برطانوی جریدا مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے دوران گرائے گئے 4 رافیل طیاروں کے نمبر سامنے لے آیا۔
برطانوی دفاعی جریدے کِی ایرو (Key_Aero) میگزین کی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونے والی 52 منٹ کی فضائی جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تباہ رافیل طیاروں کے نمبر بی ایس 001، بی ایس 021، بی ایس 022 اور بی ایس 027 تھے جبکہ بھارت ان چاروں طیاروں کے سیریل نمبرز کے ساتھ کوئی واضح تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا۔
