لاہور(آئی پی ایس )پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 منظور کرلیا۔پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں آرڈیننس کی منظوری متوقع ہے۔ آرڈیننس کے متن کے مطابق ڈی سی حکومت سے اجازت لے کر ضلع میں پتنگ بازی کی اجازت دیں گے اور پتنگ سازی اور پتنگ فروخت کیلئے رجسٹریشن کروانا لازمی ہو گی۔
آرڈیننس کے تحت بغیر رجسٹریشن پتنگ و ڈوربناتے اور بیچنے پر 5 سال تک سزا اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، پتنگ باز تنظیموں کیلئے بھی رجسٹریشن لازم قرار دی گئی ہے، اس کے علاوہ دھاتی ڈور، تندی اور تیز مانجے والی ڈور پر پابندی ہوگی۔آرڈیننس کے متن کے مطابق ممنوع ڈورپکڑیجانے پر پانچ سال تک سزا، 20 لاکھ تک جرمانہ ہو گا، سب انسپکٹر ممنوع موادکی اطلاع پربغیروارنٹ گرفتاری کرسکے گا، پتنگ بازی کی اجازت والے ضلع میں بغیر حفاظتی اقدامات کیے موٹرسائیکل چلانے پرپابندی ہوگی۔
