Tuesday, December 16, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی نے رہنمائوں اور کارکنوں کو کل اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی کال دے دی

پی ٹی آئی نے رہنمائوں اور کارکنوں کو کل اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی کال دے دی

لاہور(سب نیوز)عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں تحریک انصاف پنجاب نے کل منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی کال دے دی۔پی ٹی آئی پنجاب کے تمام ارکان قومی اسمبلی، رکن پنجاب اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدے داران کو کل دو بجے اڈیالہ کے باہر پہنچنے کا پیغام جاری کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف پنجاب کے چیف آرگنائزر نے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہونے تک وہی موجود رہا جائے۔اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے تمام رکن قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز کو لازمی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔