Sunday, December 14, 2025
ہومتازہ ترینامریکا، براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران خونریز فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

امریکا، براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران خونریز فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی معروف آئیوی لیگ براؤن یونیورسٹی اس وقت میدانِ جنگ بن گئی جب امتحانات کے دوران ایک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

حکام کے مطابق واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

فائرنگ یونیورسٹی کی انجینئرنگ اور فزکس کی سات منزلہ عمارت بارس اینڈ ہولی میں اس وقت ہوئی جب طلبہ فائنل امتحانات دے رہے تھے۔

ایک طالب علم نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ خوف کے عالم میں دو گھنٹے تک میز کے نیچے چھپا رہا جب تک پولیس نے عمارت کو کلیئر نہیں کر لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔