کوئٹہ(آئی پی ایس )پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔سلطان گولڈن نے 2022 کا عالمی ریکارڈ تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا،انہوں نے تیز ترین ریورس ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 57 سیکنڈز میں طے کیا۔تیز ترین ریورس ڈرائیو کا رکارڈ امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں قائم کیا تھا
امریکن اسٹنٹ مین نے تیز ترین ریورس کار ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 1منٹ 15 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔ دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سلطان گولڈن کے لئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے سلطان گولڈن کو دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر انعام کا اعلان کیاسرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سلطان گولڈن نے عالمی سطح پر بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کر دیا، شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمارے صوبے کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے دن رات کوشاں ہے۔وزیراعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ ہر باصلاحیت نوجوان کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں گے، بلوچستان کا ٹیلنٹ صرف مواقع کا منتظر ہے، وشش ہے کہ بلوچستان کے تمام کھلاڑیون کو سہولیات فراہم کی جائیں۔
