Friday, December 12, 2025
ہومپاکستانکہوٹہ میں مسافر وین ڈرائیور کی غفلت سے دریا میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

کہوٹہ میں مسافر وین ڈرائیور کی غفلت سے دریا میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن کے قریب مسافر وین کے دریا میں گرگئی۔ ٹریفک حادثہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور محمد ادریس کے خلاف غفلت لاپروائی و تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں اے ایس آئی وقاص اسلم کی مدعیت میں 322 ،379اور 337جی تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیاگیا۔

وقاص اسلم اے ایس آئی کا کہنا تھا کہ آزاد پتن پکٹ پر دیگر عملے کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ مسافر وین جسکو ادریس چلا رھا تھا، تیز رفتاری سے آزاد پتن کی جانب سے آئی۔

تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جاگری ۔ موقع پر پنچکر امدادی کاروائیاں شروع کرکے باسط شاہ ،محمد لیاقت ،ظفراقبال اور سجاد شاہ کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ۔

جبکہ 60 سالہ مسماتہ فاطمہ، انکا 50 سالہ بیٹا پروفیسر نعیم اور مسافر عدیل کی نعشیں ریسکیو 1122 نے دریا سے نکالیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔