Monday, December 15, 2025
ہومپاکستانعالمی ادارہ صحت کی رپورٹ، پاکستان میں ملیریا کیسز کی صورتحال تشویشناک، ایک سال میں 31لاکھ 55ہزار مریض رپورٹ

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ، پاکستان میں ملیریا کیسز کی صورتحال تشویشناک، ایک سال میں 31لاکھ 55ہزار مریض رپورٹ

اسلام آباد (سب نیوز)عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں ملیریا کے پھیلا و سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق سال 2024 میں پاکستان میں 31لاکھ 55 ہزار افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک کے بعد پاکستان وہ ملک ہے جہاں ملیریا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا بھر میں 21ویں نمبر پر رہا۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ملیریا کے شکار افراد میں 55فیصد مرد اور 42فیصد خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال 2023کے مقابلے میں 2024میں پاکستان میں ملیریا کیسز کی تعداد میں 11 لاکھ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق سال 2024 میں دنیا بھر میں 28 کروڑ 20 لاکھ افراد ملیریا کا شکار ہوئے جبکہ اس وبا کے باعث 6 لاکھ 10 ہزار اموات ہوئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔