اسلام آباد(سب نیوز) فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے )نے سی ڈی اے میں جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر غیر قانونی بھرتیوں کے انکشاف پر مقدمہ درج کر لیا۔ یہ مقدمہ ایف آئی اے اے سی سی اسلام آباد نے 04 دسمبر 2025 کو صبح 10 بجے درج کیا۔
ایف آئی اے کی انکوائری میں انکشاف ہوا کہ سی ڈی اے کے متعدد سابق ملازمین نے جعلی تعلیمی اسناد، ڈگریاں، اسکول لیونگ سرٹیفیکیٹس، تجربہ سرٹیفیکیٹس اور ڈرائیونگ لائسنس استعمال کرتے ہوئے محکمہ میں ملازمت حاصل کی۔
رپورٹ کے مطابق، ملزمان نے بدنیتی، دھوکے اور جعلسازی سے سی ڈی اے سے غیر قانونی مالی فوائد حاصل کیے، جس پر ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔





