Sunday, December 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس) پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری آڈر جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے شہزاد اکبر کیخلاف ٹویٹر پر متنازع بیانات کی بنیاد پر درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

مرزا شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، مرزا شہزاد اکبر کیخلاف مقدمہ کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جاچکا ہے۔ مرزا شہزاد اکبر کیخلاف ٹویٹر پر متنازع بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج ہے۔ این سی سی آئی اے نے مرزا شہزاد اکبر کیخلاف جولائی 2025 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔