Tuesday, March 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزاین سی سی آئی اے کیس: سلمان اعوان اور صارم علی کی ضمانت مسترد، دونوں ملزمان گرفتار

این سی سی آئی اے کیس: سلمان اعوان اور صارم علی کی ضمانت مسترد، دونوں ملزمان گرفتار

اسلام آباد (آئی پی ایس) این سی سی آئی اے کیس (ایف آئی آر 97/25) میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کارروائی کے دوران ڈی ڈی این سی سی آئی اے سلمان اعوان اور مرکزی ملزم ایس آئی صارم علی کی قبل از گرفتاری ضمانت اسپیشل جج سینٹرل-II اسلام آباد کی عدالت نے مسترد کر دی، جس کے بعد دونوں ملزمان کو عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کو کل جسمانی ریمانڈ کے لیے دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب کیس میں نامزد ایک اور ملزم طاہر محی الدین عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر اس کی قبل از گرفتاری ضمانت بھی خارج کر دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔