Sunday, February 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا

اسلام آباد:(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انصاف کی فوری فراہمی میں درپیش مسائل کے حل اور عوامی سہولت میں اضافہ کرنے کیلئے سائلین کی شکایات کے اندراج کا نیا آن لائن سسٹم فعال کر دیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ شہری اپنی شکایات ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی بھجوا سکتے ہیں۔ سائلین اپنی شکایت info@ihc.gov.pk پر ارسال کر سکتے ہیں جبکہ واٹس ایپ نمبر 0313-6552827 بھی اس مقصد کیلئے فعال کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق یہ اقدام عدالتی کارروائی میں درپیش مشکلات اور سائلین کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے اٹھایا گیا ہے، تاکہ عوام کو بہتر اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کی آگاہی کیلئے متعلقہ ای میل ایڈریس اور واٹس ایپ نمبر مختلف مقامات پر نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں گے تاکہ ہر شہری با آسانی اپنی شکایات رجسٹر کروا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔