نئی دہلی (سب نیوز)دبئی ائیر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرگئے۔
جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنیاور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دبئی ائیر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈکے شیئرز میں ڈھائی فیصد سے زیادہ کی کمی آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ 2016 سے سروس میں موجود تھا۔واضح رہے کہ دبئی ائیر شو کا آج پانچواں اور آخری روز ہے ، اس حادثے کے بعد آخری دن کے ائیر شوز فی الحال روک دیے گئے ہیں۔
دبئی ائیر شو، بھارتی لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
