افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ستر افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق بلاسٹنگ کے دوران مٹی کا تودہ درجنوں افراد کے اوپر آگرا،واقعے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزیرداخلہ نےبتایاکہ شدید بارش اورلینڈ سلائیڈنگ کےخطرے کےباعث اس مقام تک رسائی پر پابندی تھی، لیکن غیرقانونی کان کنوں نے زبردستی کان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
کانگوکی مائننگ ایجنسی نے بتایا ہےکہ حادثہ ہفتے کوجنوب مشرقی کانگو کی نیم صنعتی تانبے کی کان میں پل ٹوٹ کر گرنے کے سبب پیش آیا ہے۔
افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 70فراد ہلاک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
