مظفرآباد(سب نیوز) اسپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہو گی
پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے ، متبادل کیلئے پیپلزپارٹی نے فیصل ممتاز راٹھور کو وزارت عظمی کیلئے نامزد کیا ہے ، آئین کے تحت تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے 3دن بعد اور 7دن کے اندر سیکرٹری اسمبلی فہرست کارروائی میں نوٹس شامل کرنے کا پابند ہے ، فہرست کارروائی میں شامل ہونے کے بعد سپیکر اسمبلی پابند ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 18 کے تابع رائے شماری کیلئے دن مقرر کرے، اس مقرر شدہ دن کو اسمبلی اجلاس اس وقت تک ملتوی نہیں کیا جا سکتا جب تک قرارداد مذکور پر رائے شماری نہ ہو جائے۔
