جدہ(خالد نواز چیمہ)معروف کاروباری شخصیت چوہدری علی سہیل ورک کے اعزاز میں چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ۔تقریب میں سابق وفاقی وزیر سید خالد عباس، ماجد نذیر، اقتشام نواز، عمر ورک، طلحہ ورک سمیت ممتاز شخصیات کی شرکت
جدہ میں چیئرمین چوہدری گروپ معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ نے ممتاز پاکستانی بزنس مین چوہدری علی سہیل ورک (پرتگال) کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔
تقریب میں سابق وفاقی وزیر۔ چوہدری شھباز حسین سید خالد عباس (برطانیہ)، ماجد نذیر (برطانیہ)، اقتشام نواز (ہالینڈ)، عمر ورک (جرمنی) اور طلحہ ورک (پرتگال) نے خصوصی شرکت کی۔
محفل کی رونق میں اضافہ صاحبزادہ پیر سید شاہد چکوڑی، مظہر حسین، چوہدری ندیم عبداللہ، آدھی گورائیہ صاحب، گمھن صاحب، خالد نواز چیمہ اور پاکستان انویسٹر فورم کے نامزد جنرل سیکرٹری عبدالخالق لک کی شرکت سے ہوا۔تقریب میں باہمی تعاون، کاروباری روابط کے فروغ اور اوورسیز پاکستانیوں کے اتحاد و تعاون پر مفید گفتگو ہوئی۔شرکائے تقریب نے چوہدری علی سہیل ورک کی کاروباری کامیابیوں، سماجی خدمات اور پاکستان سے محبت کے جذبے کو سراہا۔
چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ معروف بزنس مین چوہدری علی سہیل ورک اور دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ تقریب میں ممتاز سماجی و کاروباری شخصیات کی بڑیتعدادشریکتھے
