Friday, November 14, 2025
ہومدنیاچائنا میڈیا گروپ کے صدر کی ہسپانوی پروفیشنل فٹ بال لیگ "لا لیگا" کے صدر سے ملاقات

چائنا میڈیا گروپ کے صدر کی ہسپانوی پروفیشنل فٹ بال لیگ “لا لیگا” کے صدر سے ملاقات

بیجنگ (سب نیوز)
ہسپانوی بادشاہ فیلیپے ششم کے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے بیجنگ میں ہسپانوی بادشاہ کے ہمراہ چین آئے ہوئے ہسپانوی پروفیشنل فٹ بال لیگ “لا لیگا ” کے صدر جیویر تیباس سے

ملاقات کی۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے بادشاہ فیلیپے ششم سے ملاقات کے دوران زور دیا کہ فریقین کو عوامی رابطوں کو مزید فروغ دینا چاہیے، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں تبادلے کو مضبوط بنانا چاہیے، اور ایک دوسرے کے ملک میں ثقافتی اور لسانی اداروں کے قیام کو باہمی حمایت فراہم کرنی چاہیے۔ چائنا میڈیا گروپ نے طویل عرصے سے ہسپانوی پروفیشنل فٹ بال لیگ کے ساتھ مضبوط تعاون برقرار رکھا ہے، جس میں میچوں کے کاپی رائٹس، تعاون کی یاداشت پر دستخط، اور مشترکہ کھیلوں کی تقریبات منعقد کرنا شامل ہیں،

جس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کو عملی شکل ملی ہے اور فٹ بال کا کھیل دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے کا ذریعہ بنا ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ فریقین گزشتہ کامیاب تعاون کی بنیاد پر فٹ بال انڈسٹری کی ترقی کو مزید آگے بڑھائیں گے، کھیلوں کی ثقافت کے فروغ میں مدد کریں گے، اور چین- اسپین ثقافتی تبادلے کے نئے مثبت نتائج حاصل کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔