Thursday, November 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزحملہ آور جوڈیشل کمپلیکس تک کیسے پہنچا پولیس نے تحقیقات میں سراغ لگا لیا

حملہ آور جوڈیشل کمپلیکس تک کیسے پہنچا پولیس نے تحقیقات میں سراغ لگا لیا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) جوڈیشل کمپلیکس خود کش دھماکہ کیس تحقیقات ، حملہ آور جوڈیشل کمپلیکس تک کیسے پہنچا پولیس نے تحقیقات میں سراغ لگا لیا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس تک حملہ آور کو لانے والا موٹر سائیکل رائیڈرپولیس نے پکڑ لیا، آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر نے حملہ آور کو 200 روپے میں کچہری تک پہنچایا۔پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور گولڑہ تک کیسے پہنچا، سیف سٹی کیمروں سے مزید تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔