Thursday, November 13, 2025
ہومدنیاچین 2024 میں پیٹنٹ کی درخواستوں میں دنیا میں پہلے نمبر پر

چین 2024 میں پیٹنٹ کی درخواستوں میں دنیا میں پہلے نمبر پر

ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن نے اپنی سالانہ رپورٹ “ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی انڈیکیٹرز” جاری کی۔
رپورٹ کے مطابق 2024 میں ورلڈ پیٹنٹ ایپلی کیشنز ، 3.7 ملین کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچیں ، جو کہ 4.9 فیصد اضافے کے ساتھ ترقی کا مسلسل پانچواں سال ہے۔ چین 1.8 ملین پیٹنٹ درخواستوں کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر رہا اور اس کے بعد امریکہ ، جاپان ، جنوبی کوریا اور جرمنی کے نام اس فہرست میں شامل ہیں ۔
2024 میں دنیا بھر میں ٹریڈ مارک ایپلی کیشنز کی کل تعداد 15.2 ملین تک پہنچی ۔ان درخواستوں میں سب سے زیادہ حصہ چین کا رہا جس کی درخواستوں کی تعداد تقریباً 7.3 ملین ہے ۔امریکہ ، روس ، بھارت اور برازیل بالترتیب اس فہرست میں چین کے بعد ہیں ۔2024 میں، عالمی ڈیزائن پیٹنٹ ایپلی کیشنز کی تعداد 2.2 فیصد بڑھ کر 1.6 ملین
ہو ئی۔ چین کی جانب سے ان درخواستوں کی تعداد بھی دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ چین کے بعد جن ممالک کے نام ہیں ان میں جرمنی ، امریکہ ، اٹلی اور جنوبی کوریا شامل ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔