Thursday, November 13, 2025
ہومپاکستانپاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، افغان حکام کی دھمکی

پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، افغان حکام کی دھمکی

کابل(آئی پی ایس )افغان نیوز ایجنسی نے طالبان حکام کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، اگر افغانستان پر حملہ ہوا تو اسلام آباد کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔

افغان حکام کے مطابق جوابی حملے کی پالیسی اب افغانستان حکومت واضح کر گئی، نیوز ایجنسی کے مطابق افغان فریق مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں غیر سنجیدہ رویہ دکھایا۔واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے دوران اشتعال انگیز ترانے پڑھے گئے، ترانوں میں پاکستان کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز زبان استعمال کی گئی۔اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گارنے کے اشعار بھی پڑھے گئے، طالبان وزیر نور اللہ نوری نے بھی 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب کو دھمکی دی تھی۔طالبان انٹیلی جنس سے منسلک ڈیجیٹل میڈیا نے متعدد بار اسلام آباد پر حملوں کی دھمکی دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔