Thursday, November 13, 2025
ہومتازہ تریناسلام آباد: کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا، وکلا اور سائلین زخمی

اسلام آباد: کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا، وکلا اور سائلین زخمی

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کچہری کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے کچہری کے پارکنگ ایریا میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب سلینڈرپھٹنے سے ہوا جس سے کچھ وکلا اور سائلین زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دھما کے کے وقت کچہری ایریا میں لوگوں کی آمدورفت زیادہ تھی جس سے سائلین بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سلینڈر دھماکا معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔