Friday, November 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزآئینی ترمیم منظور: اسحاق ڈار کی سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں کو مبارکباد

آئینی ترمیم منظور: اسحاق ڈار کی سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں کو مبارکباد

اسلام آباد(آئی پی ایس ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی بل تھا،27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر سینیٹرزکو دل کی گہرائیوں سیمبارکباد دیتا ہوں۔سینیٹ اجلاس کے وقفہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا قیام شامل تھا، آئینی عدالت کی دوسری عدالتوں سیعلیحدگی ایک بڑی پیشرفت ہے، یہ ایک بڑی خوش آئند تبدیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چیف جسٹس پاکستان سمیت تمام ججزکی سنیارٹی برقرار رہے گی، آئینی عدالت کی دوسری عدالتوں سے علیحدگی بڑی پیشرفت ہے۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی اہم بل تھا، منظوری پرتمام سینیٹرز اتحادیوں او رآزاد اراکین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کیکئی ملکوں میں آئینی عدالت موجود ہے، آئینی ترمیم عدالتی نظام میں بہتری کے لیے کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی عدالت کیقیام کے حوالے سے ترامیم پر تمام اسٹیک ہولڈرز مبارکباد کے مستحق ہیں، وعدے کیمطابق بل پہلے سینیٹ میں لائیاورتمام سینیٹرز کو اظہار خیال کا موقع دیا گیا، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی دونوں ایوان کیارکان پرمشتمل تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات کوباہمی مشاورت اورافہام و تفہیم سے حل کریں گے، اٹھارہویں ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام تبدیل ہوا، خیبرپختونخوا کا نام عوامی نیشنل پارٹی کے مطالبے پر تبدیل کیا گیا، یہ ایک ٹیم ورک ہے، سب کومبارک ہو۔ نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اے این پی کا دوبارہ مطالبہ آیا ہے کہ صوبے کا نام صرف پختونخوا ہونا چاہیے، صوبے کے نام کی تبدیلی پر مزید مشاورت ہو گی، ایم کیو ایم کی پیش کی گئی بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم پر بھی مزید مشاورت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔