اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ میں آج سینیٹ کی رکینت سے استعفی دیتا ہوں۔مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جمعیت علما اسلام ف کے سینیٹر احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، سینیٹر سیف اللہ ابڑو نشست پر بیٹھے رہے، احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک کے حق میں کھڑے ہوئے، جے یو آئی کے احمد خان بھی تحریک کے حق میں کھڑے ہو گئے۔
