Thursday, November 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزپارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ،پی ٹی آئی ،جے یو آئی کا ممبران کے خلاف کاروائی کا اعلان

پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ،پی ٹی آئی ،جے یو آئی کا ممبران کے خلاف کاروائی کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس )آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر،پی ٹی آئی ،جے یو آئی کا ممبران کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کا بڑا ایکشن ،پی ٹی آئی نے سیف اللہ ابڑو کو پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ سے نکال دیا،سیف اللہ ابڑو کو دیگر تمام گروپس سے بھی نکال دیا گیا،سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ میں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر گروپس سے نکال دیا گیا۔دوسری جانب جے یو آئی نے اپنے ممبر سنیٹر احمد خان کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا ہے۔سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبد الغفور حیدری کے مطابق پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر کاروائی کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔