نیویارک (آئی پی ایس )امریکی سینیٹ نے ایک اہم اقدام کی جانب پیش رفت کی ہے جس کا مقصد وفاقی حکومت کے شٹ ڈان کو ختم کرنا اور اس وقت جاری 40 روزہ بندش کو ختم کرنا ہے، جس کی وجہ سے وفاقی کارکنان کام سے باہر ہیں، خوراک کی امداد میں تاخیر ہوئی اور ہوائی سفر میں مشکلات پیدا ہوئیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک پروسیجرل ووٹ میں سینیٹرز نے ایوان نمائندگان سے منظور شدہ بل کو آگے بڑھایا، جس میں ترمیم کی جائے گی تاکہ حکومت کو 30 جنوری تک فنڈ کیا جا سکے۔
اگر سینیٹ آخرکار اس ترمیم شدہ بل کو منظور کر دیتی ہے تو اسے ایوان نمائندگان کی بھی منظوری کی ضرورت ہوگی، اور پھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیجا جائے گا، جو عمل چند دنوں تک لے سکتا ہے۔چند ڈیموکریٹس کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت (جنہوں نے اپنی پارٹی کی قیادت کو مسترد کیا) ریپبلکنز نے اقرار کیا کہ دسمبر میں ایفرڈیبل کیئر ایکٹ (اے سی اے) کے تحت سبسڈیز کی توسیع پر ووٹ لیا جائے گا۔
