Thursday, November 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزستائیسویں ترمیم پاس ہوگئی، 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں، فیصل واوڈا

ستائیسویں ترمیم پاس ہوگئی، 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں، فیصل واوڈا

اسلام آباد (سب نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری جمہوریت کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے جمہوری روایت کے تحت ایک بہترین اور جرات مندانہ اقدام اٹھایا ہے، جس سے نہ صرف جمہوریت بلکہ قومی دفاع بھی مضبوط ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال پر کہ خیبر پختونخواہ کے نام کی تبدیلی سے متعلق پیش کی جانے والی ترمیم پر آپ کا کیا مؤقف ہے؟ فیصل واوڈا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ “ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے کر دے گا۔”

ایک اور سوال کے جواب میں کہ مولانا صاحب کو کیسے راضی کریں گے؟” سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا، “مولانا ہمارے بڑے ہیں، ہم ان سے سیاست سیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اب اس ترمیم میں دم نہیں رہا، اٹھائیسویں ترمیم کی تیاری کریں۔سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم ملک کی ضرورت ہے، اس سے نہ صرف ادارے مستحکم ہوں گے بلکہ جمہوری نظام بھی مزید مضبوط بنیادوں پر استوار ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔