Thursday, November 13, 2025
ہومآزاد کشمیرعدالت کا سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

عدالت کا سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (سب نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی، جس دوران سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے معاملے پر مقدمہ درج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔