بیجنگ (سب نیوز) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کی آزادی کی بہترویں سالگرہ کے موقع پر کمبوڈیا کے بادشاہ سہامونی کے نام مبارک باد کا پیغام بھیجا۔اتوار کے روز اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ 72 سالوں میں کمبوڈیا اپنے حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن رہا ہے ،سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی جاری ہے اورعوام کی زندگی نمایاں طور پر بہتر ہو رہی ہے۔کمبوڈیا کے پڑوسی ملک اور آہنی دوست کی حیثیت سے چین اس پر دلی خوشی محسوس کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کمبوڈیا کی ترقی،ملک کے استحکام اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ برسوں میں چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور وہ کمبوڈیا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ نئے دور میں چاروں موسموں کے چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے بادشاہ سہامونی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
اسی دن چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔
