Thursday, November 13, 2025
ہومدنیاچین نے امریکہ کو دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر کنٹرول کے اعلان کی دوسری شق 27 نومبر 2026 تک معطل کر دی

چین نے امریکہ کو دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر کنٹرول کے اعلان کی دوسری شق 27 نومبر 2026 تک معطل کر دی

بیجنگ :
چینی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کو دوہرے استعما ل کی اشیاء کی بر آمد پر کنٹرول کے اعلان نمبر 2024 – 46 کی دوسری شق کو فوری طور پر 27 نومبر 2026 تک معطل کیا جاتا ہے۔


تین دسمبر ۲۰۲۴کو، چینی وزارت تجارت کی جانب سے جاری ہونے والے اس اعلان کی پہلی شق کے مطابق ، دوہرے استعمال کی اشیاء کی امریکہ کے فوجی صارفین یا فوجی استعمال کے لیے برآمد کو ممنوع کیا گیا تھا ۔ جب کہ دوسری شق کے مطابق ، اصولی طو پر گیلیم، جرمینیئم، اینٹیمونی، انتہائی سخت مواد سے متعلق دوہرے استعمال کی اشیاء کی امریکہ کو برآمد کی اجازت نہیں دی جائے گی ،اور گریفائٹ‬ پر مشتمل دوہرے استعمال کی اشیاء کی امریکہ کو برآمد پر، حتمی صارف اور حتمی استعمال کی زیادہ سخت جانچ پڑتال نافذ کی جائے گی۔

اس اعلان کے مطابق کسی بھی ملک یا علاقے کی تنظیم یا کوئی فرد، اگر مذکورہ بالا ضوابط کی خلاف ورزی کرے اور عوامی جمہوریہ چین سے بر آؐمد کی گئی متعلقہ دوہرے استعمال کی اشیاء کو امریکہ کی تنظیموں یا افراد کو منتقل یا فراہم کرے، تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کار روائی کی جائے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔