اسلام آباد (سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان سے واپسی پر انہیں اطلاع ملی کہ ان کی جماعت کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ سے متعلق ایک ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی، جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے کا حصہ نہیں تھی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ معزز سینیٹرز کے خلوص اور نیک نیتی کی قدر کرتے ہیں، تاہم انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ یہ ترمیم فی الفور واپس لی جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایک منتخب وزیراعظم قانون اور عوام دونوں کی عدالت میں جوابدہ ہوتا ہے۔
