ریٹ لسٹیں اویزاں نہ کرنے پردکانداروں کو جرمانے،وارننگ جاری،عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ
فتح جنگ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود عوامی سہولت کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔ تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمودنے اٹک روڈ، کوہاٹ روڈ اور پنڈی روڈ پر اچانک چھاپہ مارا متعدد دکانوں پر ریٹ لست آویزاں نہیں تھیں جس پر تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمودنے سخت کاروئی کرتے ہوئے 9دکانداروں کو مجموعی طور پر 18ہزار کا جرمانہ کیا اور وارننگ بھی دیں کی آئندہ ایسی غفلت پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،
چوہدری شفقت محمود کا کہنا ہے کہ عوام کو لوٹنے اور عوام کی صحت کے ساتھ کھیلواڑ کرنے والوں کو قطعاً برداشت نہیں جا سکتا تحصیل فتح جنگ کا آفس عوامی شکایات کے لئے ہر وقت کھلاہے میں اور میری ٹیم چوبیس گھنٹے عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔تحصیل فتح جنگ میں جہاں کہیں بھی مضر صحت زیادالمیعاد اشیاء خودونوش یا مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کیلئے کوئی چھوٹ نہیں ہے عوامی حلقوں نے چوہدری شفقت محمود کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی مسائل کو نہ صرف قریب سے دیکھتے ہیں بلکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ تحصیل کو ایک ماڈل تحصیل بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی نگرانی میں تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، بازاروں میں پرائس کنٹرول کو یقینی بنایا گیا، اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا۔چوہدری شفقت محمود کی کاوشیں عوامی خدمت کے اس جذبے کی عکاسی کرتی ہیں جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کا اصل محور ہے ریلیف، سہولت اور خدمت ہے
