اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مختلف افسران کو فوری طور پر ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ایچ آر ڈی ) میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
اس حوالے سے دفترِ ترقی انسانی وسائل کی جانب سے باضابطہ آفس آرڈر نمبر 835 جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کو ان کے موجودہ عہدوں سے ہٹا کر ایچ آر ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان میں شامل نمایاں افسران سردار خان زمری ، ڈائریکٹر واٹر ڈسٹری بیوشن / جنرل اسلام آباد و،اٹرعبدالحکیم بُریو، ڈائریکٹر لاءممتاز علی شاہ، ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی ،افتخار علی حیدری، ڈائریکٹر ایڈمن/ ایچ آر لاءمحمد کاشف شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن / ایچ آر) ایم سی آئی ،رانا طارق محمود، ڈی ڈی جی میٹرو بس ،ظفر اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ای اینڈ ڈی ایم)،شفیع مروت، ڈائریکٹر مانیٹرنگ ،عمر صغیر، ڈائریکٹر ایم پی او،عثمان رشید، ڈائریکٹر بی سی ایس جبکہ دیگر افسران میں مختلف شعبوں جیسے واٹر سپلائی، پارکس، انوائرمنٹ، پلاننگ، اور انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران کو فوری طور پر ایچ آر ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، اور مزید احکامات تک وہ اپنے سابقہ فرائض انجام نہیں دیں گے۔یہ اقدام سی ڈی اے میں انتظامی ردوبدل کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔



