بیجنگ :
فلپائن، آسٹریلیا، جاپان اور امریکہ کے وزرائے دفاع کی طرف سے بحیرہ مشرقی چین اور بحیرہ جنوبی چین کے بارے میں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس کے دوران جاری کردہ مشترکہ بیان کے جواب میں، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے 6 نومبر کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ان ممالک کی طرف سے سمندری معاملات پر بےبنیاد الزامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کو چاہیے کہ وہ علاقائی ممالک کی جانب سے سمندری مسائل کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی کوششوں کا احترام کریں اور تنازعات کو ہوا دینے اور کشیدگی بڑھانے کے لیے سمندری مسائل کا استعمال کرنا بند کریں۔
جہاں تک “ساؤتھ چائنا سی ثالثی کیس” کا تعلق ہے، یہ مکمل طور پر قانونی بھیس میں ایک سیاسی فریب ہے، جسے چین نے شروع سے ہی نہ تو قبول کیا ہے اور نہ ہی تسلیم کیا ہے۔ بلاک سیاست اور کیمپ تصادم میں ملوث ہونے سے امن اور سلامتی نہیں آئے گی اور یہ ایشیا پیسفک خطے اور دنیا کے استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔
