Thursday, November 13, 2025
ہومپاکستانایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد (آئی پی ایس) ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہو گئے، سمیع اللہ وزیر نے ہادی علی چٹھہ کی جانب سے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا۔

عدالت نے ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے

ایمان مزاری نے مؤقف اپنایا کہ مجھے وکیل کرنے کیلئے وقت دیا جائے، جج افضل مجوکا نے کہا کہ ہفتے کے روز اپنے وکیل کی پاور آف اٹارنی جمع کروا دیں۔

ایمان مزاری نے مؤقف اپنایا کہ جس اسپیڈ سے کیس چل رہا ہے ہمارے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، ہمیں عدالت فرد جرم پڑھ کر سنا دے، ہمیں سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے۔

جج افضل مجوکا نے کہا کہ عدالت تین مرتبہ فرد جرم پڑھ کی وکلا کی موجودگی میں سنا چکی ہے، ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ میرے وکیل آگئے ہیں اسٹیٹ کونسل کو ختم کیا جائے ۔

جج افضل مجوکا نے کہا کہ اسٹیٹ کونسل کو ہم نے مقرر نہیں کیا، جس کمیٹی نے اسٹیٹ کونسل مقرر کیا وہی ہٹا سکتی ہے، ہفتے کے روز اسٹیٹ کونسل کے حوالے سے دلائل دے دیں فیصلہ کر لیں گے۔

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف کیس کی سماعت ہفتے کے روز تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔